23 جون 2014 - 13:53
آیت اللہ سیستانی: ملک کا دفاع کرنے میں شہید ہونے والے افراد اول درجہ کے شہدا ہیں

آیت اللہ سیستانی سے نزدیک ذرائع کے مطابق موصوف نے عراق کا دفاع کرنے والے مجاہدین کو شہادت کا حقیقی درجہ دیا اور انہیں غسل و کفن دینے کی ضرورت سے بے نیاز قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے ان تمام افراد کو جو اپنے وطن عزیز عراق کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہو رہے ہیں کو اول درجہ کے شہداء میں سے قرار دیتے ہوئے انہیں غسل و کفن کی ضرورت سے بے نیاز جانا ہے۔
آیت اللہ سیستانی سے نزدیک ذرائع کے مطابق موصوف نے عراق کا دفاع کرنے والے مجاہدین کو شہادت کا حقیقی درجہ دیا اور انہیں غسل و کفن دینے کی ضرورت سے بے نیاز قرار دیا۔
ان ذرائع کے مطابق آیت اللہ سیستانی کے فتوے کا متن یوں ہے: ان شہداء کے بارے میں جو اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے مارے جا رہے ہیں یہ کہا جائے گا کہ وہ اول درجہ کے شہداء میں سے ہیں یعنی انہیں غسل و کفن دینے کی ضرورت نہیں ہے ان پر صرف نماز ادا کی جائے گی اور اس کے بعد دفن کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آیت اللہ سیستانی نے عراق کا دفاع کرنے کے لیے عراقیوں کے لیے جہاد کفائی کا فتویٰ دیا اور تمام عراقیوں کو تکفیریوں کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی۔
آیت اللہ سیستانی کے نمائندے شیخ عبد المھدی الکربلائی نے کربلا کے نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران آیت اللہ سیستانی کے اس فتوے کی قرآئت کی۔
آیت اللہ سیستانی کے اس فتوے پر لاکھوں شیعہ سنی مسلمانوں نے لبیک کہتے ہوئے داعش کے خلاف اسلحہ اٹھا لیا اور وارد میدان جنگ ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲